انٹرنیٹ پر دنیا کی خطرناک ترین اداکارہ کا نام سامنے آگیا، آپ بھی کہیں اسے سرچ نہ کر بیٹھئے گا

انٹرنیٹ پر دنیا کی خطرناک ترین اداکارہ کا نام سامنے آگیا، آپ بھی کہیں اسے سرچ ...
انٹرنیٹ پر دنیا کی خطرناک ترین اداکارہ کا نام سامنے آگیا، آپ بھی کہیں اسے سرچ نہ کر بیٹھئے گا

  



نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) انٹرنیٹ پر ہیکنگ کا خطرہ ہمہ وقت موجود ہوتا ہے۔ آپ کسی چیز کو سرچ کریں اور رزلٹ میں آنے والے لنکس میں سے کسی پر کلک کریں تو وہاں بھی امکان ہوتا ہے کہ وہ لنک کسی ہیکر نے بنایا ہو اور آپ کا کمپیوٹر ہی ہیک ہو جائے یا آپ کا ذاتی ڈیٹا چوری ہو جائے۔ ہیکرز اس مقصد کے لیے معروف شخصیات کا زیادہ استعمال کرتے ہیں کیونکہ انہیں لوگ زیادہ سرچ کرتے ہیں اور نتیجتاً زیادہ لوگ ہیکرز کے چنگل میں پھنستے ہیں۔ اب معروف سائبر سکیورٹی فرم McAfeeنے دنیا کی اس خطرناک ترین شخصیت کا نام بتا دیا ہے جس کو سرچ کریں تو سب سے زیادہ خطرناک لنکس رزلٹ میں آتے ہیں۔

خلیج ٹائمز کے مطابق یہ شخصیت امریکی اداکارہ الیکسس بلیڈل ہیں۔ سائبر سکیورٹی فرم نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ سال 2019ءمیں اداکارہ الیکسس انٹرنیٹ پر دنیا خطرناک ترین سلیبرٹی رہیں۔ ان کا نام سرچ کرکے رزلٹ میں آنے والے لنکس کے ذریعے سب سے زیادہ وائرس اور میل ویئرز لوگوں کے کمپیوٹرز اور موبائل فونز وغیرہ میں منتقل ہوئے۔ اس فہرست میں بالترتیب جیمز کورڈن، گیم آف تھرونز کی اداکارہ اینا کینڈرک، ٹاک شو میزبان جمی فیلن، مارشل آرٹس ماسٹر جیکی چن، گلوکارہ للی وائن اور نکی مناج سب سے خطرناک سلیبرٹیز قرار دیئے گئے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس