خوبصورت نوجوان لڑکی بن کر خاتون نے اپنے شوہر کو رنگے ہاتھوں پکڑلیا

خوبصورت نوجوان لڑکی بن کر خاتون نے اپنے شوہر کو رنگے ہاتھوں پکڑلیا
خوبصورت نوجوان لڑکی بن کر خاتون نے اپنے شوہر کو رنگے ہاتھوں پکڑلیا

  



دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) مشتری ہوشیار باش! دبئی میں ایک خاتون نے فیس بک پر خوبصورت لڑکی بن کر اپنے بے وفا شوہر کو رنگے ہاتھوں دھر لیا۔ خلیج ٹائمز کے مطابق اس 30سالہ خاتون کو اپنے شوہر پر شبہ تھا کہ اس کا شوہر اس کے ساتھ بے وفائی کر رہا ہے اور اس کے باہر کسی خاتون کے ساتھ تعلقات ہیں۔ اس نے شوہر کو چیک کرنے کے لیے فیس بک پر ایک جعلی اکاﺅنٹ بنایا جس پر ایک خوبصورت لڑکی کی تصویر لگائی اور اس کے ذریعے اپنے شوہر سے رابطہ کیا۔

چند دن کی چیٹنگ کے بعد وہ شخص اسے اپنی تصاویر بھیجنے پر رضامند ہو گیا اور اس کے ساتھ رات گزارنے کی بھی حامی بھر لی۔ خاتون نے اسے ملاقات کا وقت دیا اور جب وہ شخص ملاقات کی جگہ پر پہنچا تو وہاں اپنی ہی بیوی کو دیکھ کر اس کے ہاتھ پاﺅں پھول گئے۔ خاتون نے اس بے وفا شخص سے طلاق لینے کے لیے عدالت میں درخواست دے دی۔ عدالت میں خاتون نے بتایا کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ اس نے مجھ سے بے وفائی کی۔ وہ پہلے بھی کئی خواتین کے ساتھ ناجائز تعلقات رکھ چکا ہے۔ عدالت نے خاتون کا موقف درست قرار دیتے ہوئے ان کی طلاق کروا دی ہے۔ عدالت نے فیصلے میں اس شخص کو اپنے بچوں کے لیے گھر اور ماہانہ اخراجات دینے کا حکم بھی دیا ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس