نواز شریف کی طبیعت اب بہتر ہے:ڈاکٹر یاسمین راشد

نواز شریف کی طبیعت اب بہتر ہے:ڈاکٹر یاسمین راشد
نواز شریف کی طبیعت اب بہتر ہے:ڈاکٹر یاسمین راشد

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیرصحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ نواز شریف کی طبیعت اب بہتر ہے،بہترین ڈاکٹرزنوازشریف کاعلاج کررہے ہیں۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم کی فیملی علاج کے حوالے سے مطمئن ہے۔شہبازشریف سارا دن نوازشریف کے پاس ہی تھے۔شہبازشریف کے کہنے پرنوازشریف نے ٹیسٹ کے لیے آمادگی ظاہرکی انہوں نے کہا کہ نوازشریف کی کارڈیک سرجری بھی ہوچکی ہے۔ پلیٹ لیٹس صرف ڈینگی کی وجہ سے کم نہیں ہوتے، لوپرین کی وجہ سے بھی پلیٹ لیٹس کم ہوجاتے ہیں۔

مزید : قومی