مظہر عباس نے نواز شریف کے بیمار ہونے پر وزیر اعظم عمران خان کوگزرے دنوں کی یاد دلادی

مظہر عباس نے نواز شریف کے بیمار ہونے پر وزیر اعظم عمران خان کوگزرے دنوں کی ...
مظہر عباس نے نواز شریف کے بیمار ہونے پر وزیر اعظم عمران خان کوگزرے دنوں کی یاد دلادی

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)سینئر تجزیہ کار اور  معروف صحافی مظہر عباس نے کہاہے کہ وزیر اعظم عمران خان اس بات کویاد رکھیں کہ جب ان کا کنٹینر پر حادثہ ہوا تھا تو نواز شریف نے اپنی انتخابی مہم چھوڑی اور ہسپتال میں عمران خان کی عیادت کی تھی ۔

نجی ٹی وی چینل ’’جیونیو ز‘‘ کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی مظہر عباس نے کہا کہ عمران خان اس بات کویاد رکھیں کہ جب ان کا کنٹینر حادثہ ہوا تھا تو نواز شریف نے اپنی انتخابی مہم چھوڑ ی تھی اور عمران خان کی عیادت کی تھی ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان بھی ہسپتال  جا کر نواز شریف کی تیمارداری  کرسکتے ہیں اور آصف زرداری سے بھی مل سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا اگر کسی قیدی کی دوران حراست موت واقع ہوتی ہے تو پھر ریاست اس موت کی ذمہ دار ہوتی ہے اور اُس ریاست  کا سربراہ ذمہ دار ہوتاہے ۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد


loading...