زیادتی کرنے والے کانام لیناچاہئے تھا ، حسن نثار جامی پر برس پڑے

زیادتی کرنے والے کانام لیناچاہئے تھا ، حسن نثار جامی پر برس پڑے
زیادتی کرنے والے کانام لیناچاہئے تھا ، حسن نثار جامی پر برس پڑے

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)معروف تجزیہ کار حسن نثار نے کہاہے کہ فلمساز  جامی نے ادھوری بات کی ہے ، بات کی بھی ہے اورنہیں بھی کی،جامی کو کم ازکم اس شخص کا نام تو لینا چاہئے تھا جس نے اُس کے ساتھ زیادتی کی ۔

نجی ٹی وی چینل ’’جیونیوز‘‘ کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی اور کالم نگار  حسن نثار نے کہا کہ نواز شریف کی بیماری پر شہباز شریف کی تشویش بجا ہے لیکن عمران خان کو ذمہ دارٹھہرانا نہایت ہی غیر ذمہ دارانہ بات ہے۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کا تو جواب ہی نہیں ہے ، اُن کا تو وہ ڈیلی میل کا معمولی سا رپورٹر بھی مذاق اڑا رہا ہے، جگتیں ماررہاہے اور جواب نہیں دیا جارہا ہے،شہباز شریف کوچاہئے کہ اُس کو جواب دے ۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی صحت کے حوالے سے تو مجھ کوبھی تشویش ہے ، شہباز شریف کی تشویش تو بجا ہے ۔

اُنہوں نے کہا کہ جس شرح سے ملک کی آبادی بڑھ رہی ہے،اس وجہ سے بہت برا وقت آنے والاہے،یہ ایک بدعایاہوا معاشرہ ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ دکان پرچلے جاؤ توچنے کی دال مہنگی ہوتی ہے اور بیسن سستا ہوتا ہے ۔ حسن نثار کا کہنا تھاکہ فلمساز جامی نے  جنسی زیادتی کے حوالے سے ادھوری بات کی ہے ، بات کی بھی ہے اورنہیں بھی کی ہے،جامی کو کم ازکم اس شخص  کا نام تو لینا چاہئے تھا جس نے اُس کے ساتھ زیادتی کی،اُس کواتنی تو سزادو کہ اُس کا سب کو  پتہ چلے۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد


loading...