”اگر نواز شریف کو کچھ ہوگیا تو۔۔۔“،حفیظ اللہ نیازی نے خوفناک پیش گوئی کردی

”اگر نواز شریف کو کچھ ہوگیا تو۔۔۔“،حفیظ اللہ نیازی نے خوفناک پیش گوئی کردی
”اگر نواز شریف کو کچھ ہوگیا تو۔۔۔“،حفیظ اللہ نیازی نے خوفناک پیش گوئی کردی

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)سینئر تجزیہ کار حفیظ اللہ نیازی نے کہاہے کہ عمران خان منتقم مزاج ہیں اورچاہتے ہیں کہ میں لوگوں کی گردنیں دبوچ لوں، اگر نواز شریف کوکچھ ہوگیا تو ملک میں انارکی پھیل جائیگی ۔

نجی ٹی وی چینل ’’جیونیوز‘‘ کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں گفتگو کرتے ہوئے حفیظ اللہ نیازی نے کہا کہ مقتدر ٹولے کے قریب سے انسانیت نام کی کوئی چیز نہیں گزری،میں نے پہلی مرتبہ انسانی قدروں کوزمین بوس ہوتے دیکھاہے،یہ لوگ بظاہر پڑے لکھے ہیں اورکہتے ہیں کہ ہم مغربی تہذیب بھی دیکھ کرآئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں نواز شریف اور ان کے گھر والوں پر جومصیبت آئی ہے،وہ ان کا امتحان ہے ۔حفیظ اللہ نیازی کا کہنا تھا کہ امریکہ میں جب دس بارہ ہزار بندے اکٹھے ہوگئے تھے توعمران خان آپے سے باہر ہوگئے تھے ،اس طرح جیسے کنونشن سنٹر میں آپے سے باہر ہوکر مولانا فضل الرحمان کو ڈیزل کہہ دیا ۔ اُنہوں نے کہا کہ عمران خان منتقم مزاج ہیں اورچاہتے ہیں کہ میں لوگوں کی گردنیں دبوچ لوں،اگر نواز شریف کوکچھ ہوگیا تو ملک میں انارکی پھیل جائیگی ۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد


loading...