نواز شریف کا زندہ بچ جانا معجزہ ہے :ڈاکٹر سعید الہٰی

نواز شریف کا زندہ بچ جانا معجزہ ہے :ڈاکٹر سعید الہٰی
 نواز شریف کا زندہ بچ جانا معجزہ ہے :ڈاکٹر سعید الہٰی

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)ہلال احمر پاکستان کے چیئرمین اور سابق صوبائی صحت ڈاکٹر سعید الہٰی نے کہا ہے کہ نواز شریف مزاحمت پر آمادہ ہیں اور یہ ایک معجزہ ہواہے کہ دوہزار پلیٹ لیٹس جیسی کم سطح پر انسان بچ جائے، نواز شریف کوزہردینے کے الزام کی تحقیق کی جانی چاہئے ۔

نجی ٹی وی چینل ’’دنیا نیوز‘‘ کے پروگرام ”نقطہ نظر ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئےڈاکٹر سعید الہٰی نے کہا کہ نواز شریف مزاحمت پر آمادہ ہیں اور یہ ایک معجزہ ہواہے کہ دوہزار پلیٹ لیٹس جیسی کم سطح پر انسان بچ جائے ۔انہوں نے کہا کہ میرے پاس اس بات کا کوئی ثبوت نہیں ہے کہ نواز شریف کوزہر دیا جارہا تھا لیکن اگر حسین نواز نے الزام لگایا ہے تواس کوسنجیدگی سے لیاجاناچاہئے اور اس کی تحقیق کی جانی چاہئے ۔ڈاکٹر سعید الہٰی کا کہنا تھا کہ یہ کوئی مشکل کام نہیں ہے ، صرف دو سمپل لینے ہیں جس سےپتہ چل جائیگا۔انہوں نےکہاکہ اگرنوازشریف کاخون چیک کرلیا جائے تو پتہ چل جائےگاکہ اس میں کیاہے؟۔ انہوں نےکہاکہ نواز شریف بہت کمزوری کا شکار تھے لیکن ان کے اعصاب مضبوط ہیں ۔

مزید : قومی


loading...