’فلائٹ میں کبھی چیونگم نہ چباﺅ کیونکہ ۔۔۔‘ فلائنگ ڈاکٹر نے مسافروں کو خبردار کردیا

’فلائٹ میں کبھی چیونگم نہ چباﺅ کیونکہ ۔۔۔‘ فلائنگ ڈاکٹر نے مسافروں کو ...
’فلائٹ میں کبھی چیونگم نہ چباﺅ کیونکہ ۔۔۔‘ فلائنگ ڈاکٹر نے مسافروں کو خبردار کردیا

  



لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) ہوائی جہاز کے سفر کو محفوظ ترین قرار دیا جاتا ہے جس کی بڑی وجہ اس میں چھوٹی چھوٹی باتوں کا خیال رکھنا ہے، مختلف اوقات میں ماہرین کی جانب سے محفوظ سفر کیلئے مختلف ’ٹوٹکے‘ بتائے جاتے ہیں لیکن اب ایک فلائنگ ڈاکٹر نے دوران پرواز چیونگم چبانے کے نقصانات بتائے ہیں۔

برطانوی اخبار ڈیلی میل سے گفتگو کرتے ہوئے فلائنگ ڈاکٹر بین میک فرلانس نے کہا کہ اگر آپ چاہتے ہیں کہ ٹیک آف یا لینڈنگ کے دوران آپ کے کانوں میں تکلیف نہ ہو تو آپ فلائٹ میں چیونگم چبانے سے باز رہیں۔

انہوں نے اس کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ جب ہم چیونگم چباتے ہیں تو اس سے ہمیں زیادہ ہوا کی ضرورت پڑتی ہے جس کی وجہ سے جب پرواز کے دوران جہاز ہچکولے کھاتا ہے یا ایمرجنسی لینڈ ہوتا ہے تو چیونگم چبانے والے شخص کے نچلے جبڑے کو نقصان پہنچ سکتا ہے، اس عمل سے کانوں میں درد بھی ہوسکتا ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...