جعلی ہاؤسنگ سوسائٹی کے نام پر لوگوں کو لوٹنے والے ملزم کی پلی بارگین کی درخواست منظور 

جعلی ہاؤسنگ سوسائٹی کے نام پر لوگوں کو لوٹنے والے ملزم کی پلی بارگین کی ...
جعلی ہاؤسنگ سوسائٹی کے نام پر لوگوں کو لوٹنے والے ملزم کی پلی بارگین کی درخواست منظور 

  



کوئٹہ(آن لائن)احتساب عدالت نے جعلی ہاؤسنگ سوسائٹی کے نام پر لوگوں کو لوٹنے والے ملزم کی پلی بارگین کی درخواست منظور کر لی, ملزم 10 سال کے لئے سرکاری عہدے، اور مراعات حاصل کرنے کے لئے نا اہل قرار، قانونی تقاضوں کو پورا کرنے کے بعد تمام رقم متاثرین کے حوالے کر دی جائیگی.

احتساب عدالت کوئٹہ کے جج منور شاہوانی نے جعلی ہاؤسنگ سوسائٹی کے نام پر لوگوں کو لوٹنے والے ملزم سجاد علی شاہ کی 252600 روپے کی واپسی کے لئے پلی بارگین کی درخواست منظور کرتے ہوئے ملزم کو سزا سنا دی۔نیب قانون کے مطابق ملزم سجاد علی شاہ 10 سال کے لئے کوئی بھی سرکاری عہدہ، الیکشن لڑنے کے ساتھ ساتھ بینک سے قرض حاصل نہیں کر سکتا۔ نیب کی جانب سے سینئر پروسکیوٹر ضمیر احمد پیش ہوئے ملزم سجاد علی شاہ نے لوگوں سے جعلی ہاؤسنگ سکیم کے نام پر لاکھوں روپے ہڑپ کر لئے جس پر متاثرین نے نیب بلوچستان سے رجوع کیا، نیب نے تحقیقات مکمل کر کے احتساب عدالت میں ریفرنس دائر کیا۔کافی ثبوتوں کی روشنی میں ملزم نے تمام لوٹی گئی رقم کی واپسی کے لئے پلی بارگین کی درخواست دی، جسے عدالت نے منظور کر لیاہے۔ قانونی تقاضوں کو پورا کرنے کے بعد تمام رقم متاثرین کے حوالے کر دی جائیگی۔

مزید : علاقائی /بلوچستان /کوئٹہ


loading...