پیپلز پارٹی مولانافضل الرحمان کے دھرنے میں شریک ہوگی یا نہیں، شہلارضا نے واضح کردیا

پیپلز پارٹی مولانافضل الرحمان کے دھرنے میں شریک ہوگی یا نہیں، شہلارضا نے ...
پیپلز پارٹی مولانافضل الرحمان کے دھرنے میں شریک ہوگی یا نہیں، شہلارضا نے واضح کردیا

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پیپلز پارٹی کی رہنما شہلا رضا نے کہاہے کہ ہم نے واضح کردیا ہے کہ ہم نہ تحریک انصاف کے دھرنے کے ساتھ تھے اور مولانا فضل الرحمان کے دھرنے کاحصہ بنیں گے، ہماری طرف سے مولانا فضل الرحمان کو اخلاقی حمایت حاصل ہے۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”آن دا فرنٹ“میں گفتگو کرتے ہوئے شہلا رضا نے کہا کہ دو لیڈر ہیں جن میں نواز شریف اور آصف زرداری شامل ہیں جیل جانے سے قبل جب وہ ایک اچھی زندگی گزار رہے تھے،اس وقت بھی ان کو صحت کے مسائل تھے ، آصف زرداری کو دل کے تین سٹنٹ پڑے ہوئے ہیں۔

شہلا رضا کا کہنا تھا کہ ایک قاتل قید ی کوبھی جب اس کوصحت کے مسائل ہوں تو ڈاکٹر کے کہنے پر ہسپتال منتقل کیا جاتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے یہ بات بڑے واضح الفاظ میں بتا دی ہے کہ ہم نہ تحریک انصاف کے دھرنے کے ساتھ تھے اور مولانا فضل الرحمان کے دھرنے کاحصہ بنیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ہماری طرف سے مولانا فضل الرحمان کو اخلاقی حمایت حاصل ہے اور مارچ میں بھی شرکت کریں گے،پرامن احتجاج کاحق سب کو ہے ۔

مزید : قومی


loading...