”ایسے الفاظ بیگم کلثوم نواز کیلئے بھی استعمال ہوتے رہے اور وہ انتقال کرگئیں“، مصدق ملک نے نواز شریف سے متعلق تشویشاک صورتحال کی نشاندہی کردی

”ایسے الفاظ بیگم کلثوم نواز کیلئے بھی استعمال ہوتے رہے اور وہ انتقال ...
”ایسے الفاظ بیگم کلثوم نواز کیلئے بھی استعمال ہوتے رہے اور وہ انتقال کرگئیں“، مصدق ملک نے نواز شریف سے متعلق تشویشاک صورتحال کی نشاندہی کردی

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما ڈاکٹر مصدق ملک نے کہاہے کہ نواز شریف کے بارے میں ہٹے کٹے کے الفاظ استعمال ہوتے ہیں اور ایسے الفاظ بیگم کلثوم نواز کے بارے میں بھی استعمال ہوتے رہے اور وہ انتقال کرگئیں۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”آن دا فرنٹ“میں گفتگوکرتے ہوئے ڈاکٹر مصدق ملک نے کہاہے کہ نواز شریف کے بارے میں ہٹے کٹے کے الفاظ استعمال ہوتے ہیں اور ایسے الفاظ بیگم کلثوم نواز کے بارے میں بھی استعمال ہوتے رہے اور وہ انتقال کرگئیں۔ انہوں نے کہا کہ جب نواز شریف کے پلیٹ لیٹس دوہزار پر آگئے تو اس کا مطلب ہے کہ نوا ز شریف کا خون بہہ رہاہے تو کسی کو تو پتہ چلے گا کہ یہ پلیٹ لیٹس کیوں کم ہوئے ہیں؟ اس کے بارے میں کوئی ڈاکٹر بتا سکتاہے ، اس کی وجہ ان کا اندرونی سطح پر خون بہنا بھی ہوسکتی ہے اور یہ بھی ہوسکتاہے کہ ان کا بون میرو پلیٹ لیٹس بنانا بند کردے ۔

مصدق ملک کا کہنا تھاکہ اس وقت شاہد خاقان عباسی کو جیل کی چکی میں قید تنہائی میں رکھا گیا ہے،شاہد خاقان عباسی نے کونسا قتل کیاہے جوان کو اس طرح رکھا ہوا ہے؟۔ انہوں نے کہا کہ حکومت انتظار کررہی ہے کہ بڑے لیڈر مرجائیں اورکہے کہ وہ اس لئے مرگئے کہ ان کودل کا عارضہ تھا۔

مزید : قومی


loading...