مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر امریکہ کا ایسا موقف سامنے آگیا کہ نریندر مودی کی نیندیں بھی اڑ جائیں گی

مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر امریکہ کا ایسا موقف سامنے آگیا کہ نریندر مودی کی ...
مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر امریکہ کا ایسا موقف سامنے آگیا کہ نریندر مودی کی نیندیں بھی اڑ جائیں گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکی نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز نے کہا ہے کہ کشمیریوں کے پرامن مظاہروں کی امریکہ حمایت کرتا ہے،کشمیر میں حالات ابھی تک معمول پر نہیں آئے،جنوبی ایشیاکے مختلف ممالک میں انسانی حقوق پرتشویش ہے۔
ایلس ویلز نے بنگلہ دیش،سری لنکا، نیپال بھوٹان کے حالات پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ کو کشمیر کی صورتحال انتہائی تشویشناک ہے۔کشمیر سے متعلق وزیراعظم عمران خان کے بیان کا خیر مقدم کرتے ہیں۔شملہ معاہدے کے تحت پاک بھارت مذاکرات کشیدگی کم کرسکتے ہیں۔پاکستان اور بھارت کو اعتماد سازی کی فضاپیدا کرنا ہوگی انہوں نے کہا کہ دو ہزار چھ اور سات میں پاکستان بھارت میں مثبت پیش رفت ہوئی تھی۔پاکستان او ربھار ت کو اعتماد سازی کی فضا بحال کرنا ہوگی۔انٹرنیٹ ٹیلی فون سروس کھولنے کیلئے بھارت پر دباو ڈالتے رہیں گے۔کانگریس مین بریڈ شرمن نے سوال کیا کہ کیا مقبوضہ کشمیر بھارت کا حصہ ہے جو بھارت نے امریکی کانگریس مین کو دورے کی اجازت نہیں دی۔مودی نے ہریانہ کے جلسے میں پاکساتن کا پانی بند کرنے کی دھمکی دی تھی۔مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ2 ماہ میں ہزاروں افراد کو گرفتار کیا گیا ،اس موقع پرکانگریس مین بریڈ شرمن کا کہنا تھا کہ بھارت کشمیرمیں امریکی سفارتکاروں کوجانےکی اجازت کیوں نہیں دیتا، کیاکشمیریوں کوبھارت کے دوسرے علاقوں کی طرح حقوق حاصل ہیں؟آسام میں مسلمانوں کےساتھ غیرامتیازی سلوک کیوں رکھاگیاہے۔

مزید :

قومی -