صادق سنجرانی کو بلاول بھٹو سے رابطے کا ٹاسک مل گیا

صادق سنجرانی کو بلاول بھٹو سے رابطے کا ٹاسک مل گیا
صادق سنجرانی کو بلاول بھٹو سے رابطے کا ٹاسک مل گیا

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)حکومتی کمیٹی نے اپوزیشن کا وزیراعظم کے استعفیٰ کا مطالبہ مسترد کردیا۔پرویزخٹک کی زیرصدارت حکومتی مذاکراتی کمیٹی کااجلاس ہوا جس میں رہبر کمیٹی کے مطالبات پر غور کیا گیا،اجلاس کے دوران حکومتی ارکان کمیٹی نے وزیراعظم کے استعفیٰ کامطالبہ مستردکردیا۔ارکان کا کہنا تھا کہ حکومت اپوزیشن کے پرامن احتجاج کاحق تسلیم کرتی ہے۔موجودہ ملکی صورتحال میں اسلام آبادجانامناسب نہیں۔حکومت بات چیت سے معاملات حل کرنے میں سنجیدہ ہے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ حکومتی کمیٹی اپوزیشن سے بھی ملاقات کریگی اور شہباز شریف سے رابطہ کیا جائیگا،صادق سنجرانی کو بھی بلاول بھٹو سے رابطے کا ٹاسک دیدیا گیا۔

مزید : قومی


loading...