امریکہ نے افغانستان سے فوجی انخلا شروع کردیا ، سینئر تجزیہ کار کامران خان کادعویٰ

امریکہ نے افغانستان سے فوجی انخلا شروع کردیا ، سینئر تجزیہ کار کامران خان ...
امریکہ نے افغانستان سے فوجی انخلا شروع کردیا ، سینئر تجزیہ کار کامران خان کادعویٰ

  



کابل (ڈیلی پاکستان آن لائن)سینئر تجزیہ کار کامران خان نے کہاہے کہ امریکہ نے افغانستان سے فوجی انخلاءشروع کردیا ہے اور اس بات کی تصدیق امریکی افواج کے سربراہ نے بھی کردی ہے ۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”دنیا کامران خان کے ساتھ“میں گفتگو کرتے ہوئے امریکی اخبار ”نیویارک ٹائمز“ کی رپورٹ کے حوالے سے کامران خان کا کہنا تھا کہ اگرچہ اس وقت امریکہ اور طالبان کے درمیان مذاکرات میں تعطل ہے لیکن اس کے باوجود امریکہ نے اپنی فوجیں افغانستان سے نکالنا شروع کردی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پچھلے دو ماہ کے عرصہ میں دوہزار امریکی فوجی آہستہ آہستہ افغانستان سے نکل چکے ہیں اورافغانستان میں موجود امریکی ٹروپس کی تعداد میں دوہزار کی تعداد میں کمی واقع ہوچکی ہے ۔کامران خان کا کہناتھا کہ اس بات کی تصدیق امریکی افواج کے سربراہ نے بھی کردی ہے کہ افغانستان سے امریکی فوجی نکل رہے ہیں۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور


loading...