سرفراز احمد کو کپتانی سے ہٹانے کے خلاف سندھ اسمبلی میں قرار داد منظور

سرفراز احمد کو کپتانی سے ہٹانے کے خلاف سندھ اسمبلی میں قرار داد منظور
سرفراز احمد کو کپتانی سے ہٹانے کے خلاف سندھ اسمبلی میں قرار داد منظور

  



کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن )کرکٹر سرفراز احمد کو قومی ٹیم کے تینوں فارمیٹ کی کپتانی سے ہٹانے کے خلاف سندھ اسمبلی میں قرار داد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی۔

اسپیکرسندھ اسمبلی آغاسراج درانی کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں ایم کیوایم کے رکن محمد حسین نے سرفراز احمد کو قومی ٹیم کی کپتانی سے ہٹانے کے خلاف قرار داد پیش کی جو متفقہ طور پر منظور کر لی گئی۔قرار داد میں سرفراز احمد کو کپتان بنانے کے ساتھ ساتھ سندھ کے لیے کرکٹ میں کوٹا مقرر کرکے 6 کھلاڑی شامل کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔وزیراطلاعات سندھ سعید غنی نے ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سرفراز کوہٹانے کے فیصلے سے مزید مایوسی پیدا ہوئی۔

مزید : کھیل