وزیر اعظم عمران خان دورہ کراچی کے موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ سے کیوں نہیں ملے؟سعید غنی نے ایسی وجہ بتا دی کہ آپ کو بھی ہنسی آ جائے گی

وزیر اعظم عمران خان دورہ کراچی کے موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ سے کیوں نہیں ...
وزیر اعظم عمران خان دورہ کراچی کے موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ سے کیوں نہیں ملے؟سعید غنی نے ایسی وجہ بتا دی کہ آپ کو بھی ہنسی آ جائے گی

  



کراچی(صباح نیوز)صوبائی وزیر اطلاعات و محنت سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہاسوقت پورے ملک میں معیشت کی صورتحال کی وجہ سے تمام طبقات مشکلات کا شکار ہیں،وفاقی حکومت کی نالائقی اور ناکامی کی وجہ سے مڈل کلاس اور غریب لوگوں کے لیے مشکلات پیدا ہوگئی ہیں،سندھ حکومت کے ساتھ وفاقی حکومت کی زیادتی کی وجہ سے وزیر اعظم وزیر اعلیٰ سندھ سے آنکھ نہیں ملا سکتے ،اس وجہ سے سلیکٹڈ وزیر اعظم مراد علی شاہ سے نہیں ملے۔

کراچی پریس کلب کے پروگرام میٹ دی پریس سے خطاب اور صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سعید غنی کا کہنا تھا کہ پیپلز پا ر ٹی نے ہمیشہ صحا فیو ں کی فلاح و بہبو د اور ان کے مسائل کے حل کیلئے اقدا ما ت اٹھا ئے ہیں کرا چی پریس کلب کی گرا نٹ کے حوالے سے بھی تما م اقدامات برو ئے کا ر لا ئے جا ئیں گے اور اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ سندھ سے با ت کی جا ئے گی ۔انہوں نے کہا کہ میڈیا پر پابندیاں لگادی گئی ہیں، جو حکومت چاہتی ہے صرف وہ چلتا ہے، جو نہ چاہتی ہو  وہ نہیں چلتا ،ماضی میں بھی یہ چیزیں ناکام ہوئی ہیں،میڈیا پر لگنے والی غیر اعلانیہ پابندی کی مذمت کرتا ہوں ،وفاقی حکومت کی جانب سے جو پابندیاں لگائی گئیں ہیں اسکو ختم کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ کراچی کی بربادی میں جنکا کردار ہے وہ آج بھی وفاقی حکومت میں بیٹھے ہیں، کراچی کے کچرے پر کوئی کچھ نہیں بولتا تھا،ہم نے کراچی کے بڑے بڑے ادارے جن پر کام کیا ہے اسکی کہیں مثال نہیں ملے گی ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کو لینے نہ جانے کی بات درست نہیں ہے، وزیر اعظم تو آئے ہی بہت کم ہیں اور جب وزیر اعظم آتے ہیں انکے شیڈول سے صوبائی حکومت کو آگاہ کیا جاتا ہے لیکن اتنی زحمت نہیں کی گئی کہ ان کے دورے سے وزیراعلی سندھ کو بھی آگاہ کر دیا جائے ۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے نظریاتی اختلافات ضرور ہیں لیکن وہ وزیراعظم ہیں، آئین نے بہت سے میکنزم بتائے ہیں جسکے ذریعے وزیر اعلی اور وزیراعظم کی بات ہوجاتی ہے لیکن بدقسمتی سے انکے درمیان کسی فورم کے ذریعے ملاقات نہیں ہوپاتی، چاہے ہمیں ایک دوسرے کی شکلیں پسند ہوں نہ ہوں لیکن یہ دونوں آئینی عہدے ہیں اور دونوں کی آئینی ذمہ داریاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب وزیراعظم کراچی آتے ہیں تو توقع ہوتی ہے کہ کراچی کے مسائل کی وجہ سے ہی وہ آئے ہیں، اگر وہ وزیراعلی سے ملاقات نہیں کرتے تو اسمیں سندھ حکومت ذمہ دار نہیں اپنی غیر تسلی بخش کار کردگی اور سندھ حکومت کے ساتھ وفاقی حکومت کی زیادتی کی وجہ سے وہ وزیر اعلیٰ سندھ سے آنکھ نہیں ملا سکتے ،اس وجہ سے سلیکٹڈ وزیر اعظم وزیر اعلیٰ سندھ سے نہیں ملے

سعید غنی نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں پی ایس گیارہ پر پیپلز پارٹی کا مقابلہ ہمیشہ سخت رہا ہے، اس مرتبہ پیپلز پارٹی کے ووٹ میں پچھلے تین چار سال کے ووٹوں کی نسبت اضافہ ہوا ہے، پیپلز پارٹی کے خلاف ہمیشہ کوشش کی جاتی ہے کہ وہ نا جیتے ،یہ کہنا کہ پیپلز پارٹی کے امیدوار کو لیول پلئینگ فیلڈ ملی تھی سراسر غلط ہے ،اٹھارہ کے الیکشن دیکھیں ہماری کارکردگی بہت اچھی رہی ہے اورسندھ میں مجموعی طور پیپلز پارٹی کی پرفارمنس بہت اچھی رہی ہے۔ایک اور سوال کے جواب میں انہو ں نے کہا کہ جی ڈی اے کے لوگوں کو ذہنی طو ر پر سمجھنے کی ضرورت ہے، جی ڈی اے والے ہر الیکشن میں ذلیل اور رسوا ہو تے ہیں ،انہیں زندہ رکھنے کیلئے طاقت کے انجکشن لگا نے ضروری ہو تے ہیں۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی