نواز شریف کوزہر دینے کا الزام نہیں لگایا ،حسین نواز نے وضاحت کردی

نواز شریف کوزہر دینے کا الزام نہیں لگایا ،حسین نواز نے وضاحت کردی
نواز شریف کوزہر دینے کا الزام نہیں لگایا ،حسین نواز نے وضاحت کردی

  



لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن)نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز نے کہاکہ میں نے نواز شریف کو زہر دینے کا الزام نہیں لگایا بلکہ خدشات کا اظہار کیاہے ،پہلی بار سن رہا ہوں کہ نواز شریف کونہاری دی جاتی ہے ۔

جیونیوز کے پروگرام ”آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ“میں گفتگو کرتے ہوئے حسین نواز نے کہا کہ نواز شریف کے بارے میں پتہ نہیں کیا کہا گیا ہے ؟ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے لئے گھر کا کھاناجاتا ہے اوران کونہاری دیئے جانے کے بارے میں پہلی مرتبہ سن رہا ہوں ۔انہوں نے کہا کہ وہاں پہ جو نام نہاد ڈاکٹر ہیں، وہ کہتے ہیں کہ آپ پرہیز نہیں کرتے اور ایسی دوائیاں کھاتے ہیں۔ یہ بہت مضحکہ خیز بات ہے ۔

حسین نواز کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے پلیٹ لیٹس کے کم ہونے کی وجہ کا پتہ نہیں لگ سکا ، ان کے ڈینگی کے ٹیسٹ منفی آئے ہیں ۔ میں نے نواز شریف کو زہر دینے کا الزام نہیں لگایا بلکہ خدشات کا اظہار کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ دیکھیں قائد اعظم ، محترمہ فاطمہ جنا ح اور بے نظیر بھٹو کے ساتھ کیا نہیں ہوا ؟ کیا ہم کو خدشات کا اظہار نہیں کرنا چاہئے؟

مزید : قومی