ہسپتال منتقلی مریض کا بنیادی حق ہے: آصفہ بھٹو زرداری

ہسپتال منتقلی مریض کا بنیادی حق ہے: آصفہ بھٹو زرداری
ہسپتال منتقلی مریض کا بنیادی حق ہے: آصفہ بھٹو زرداری

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہمشیرہ، سابق وزیراعظم شہید بے نظیر بھٹو اور سابق صدر آصف علی زرداری کی دختر آصفہ بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ان کے والد آصف زرداری کو جیل کے ڈاکٹرز کے مشورے کے مہینوں بعد جیل حکام نے بالآخر ہسپتال منتقل کردیا۔

اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں آصفہ بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ گزشتہ بار جیل حکام انہیں ہسپتال لائے اور دو دن کے اندر واپس لے گئے حالانکہ ڈاکٹرز انہیں ایسا کرنے سے منع کرتے رہے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ بات واضح ہوجانا چاہئے کہ کسی مریض کو ہسپتال لانا کوئی مراعات نہیں، بلکہ یہ ایک بنیادی انسانی حق ہے۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد