آزادی مارچ ،حکومت نے اسلام آباد پشاور موٹروے کے پانچ مختلف انٹر چینچوں پر درجنوں کنٹینرز  پہنچادئیے

 آزادی مارچ ،حکومت نے اسلام آباد پشاور موٹروے کے پانچ مختلف انٹر چینچوں پر ...
 آزادی مارچ ،حکومت نے اسلام آباد پشاور موٹروے کے پانچ مختلف انٹر چینچوں پر درجنوں کنٹینرز  پہنچادئیے

  



نوشہرہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)نوشہرہ   27اکتوبر  آزادی مارچ اوراسلام آباد دھرنے کے اعلان کے بعدحکومت نے اسلام آباد پشاور موٹروئے کو پانچ مختلف انٹر چینچوں پر درجنوں کنٹینرز  پہنچاد ئیے ہیں۔پولیس کے  سینکڑوں جوانوں کو بھی  پہنچانے کے انتظامات مکمل کرلیے گئے۔

نجی ٹی وی کے مطابق مرکزی حکومت نے دھرنا اور مارچ سے نمٹنے کے لیے اسلام آباد اور لاہور پرٹوکول پر فرائض سرانجام دینے والے ایف سی دستوں کو خیبرپختونخوا حکومت رپورٹ کرنے کا حکم دے دیا۔دوسرپاکستان مسلم لیگ ن خیبرپختونخواہ کر ترجمان اختیار ولی نے میڈیا کو بتایاکہ ان کی گرفتاری کے لیے ڈپٹی کمشنر نوشہرہ اور ڈپٹی کمشنر پشاور نے وارنٹ گرفتاری نکال لیے   ہیں۔موٹروئے زرائع کے مطابق رشکی ،صوابی ،کرنل شیرخان اور چھچھ آنٹرچینچ پر سیکڑوں کنٹینرز پہنچادئیے گئے۔زرائع کے مطابق سوات  اور ھزارہ موٹروئے پر بھی 48گھینٹوں میں کنٹینرز  پہچادئے جائیں گئے۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق رشکی انٹرچینچ ،کرنل شیرخان،اور خیبرآباد اٹک پل کو بھی وزارت داخلہ کی حکم نامہ کے بعد مکمل طور پر بند کردیاجائیں گا۔پولیس اورقانون نافذ کرنے والےاہلکاروں کی چھٹیاں بھی منسوخ کردی گئی ہے۔

مزید : علاقائی /خیبرپختون خواہ /نوشہرہ