حکومت مسائل کاحل چاہتی ہے تو کوئی سنجیدہ پیکج لے کر آئے ، احسن اقبال نے واضح کردیا

حکومت مسائل کاحل چاہتی ہے تو کوئی سنجیدہ پیکج لے کر آئے ، احسن اقبال نے واضح ...
حکومت مسائل کاحل چاہتی ہے تو کوئی سنجیدہ پیکج لے کر آئے ، احسن اقبال نے واضح کردیا

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ مسائل کاحل 2020میں شفاف الیکشن کا انعقاد ہے ، اگر حکومت یہ سمجھتی ہے کہ ہم کولالی پا پ دیا جاسکتاہے تو پھر ہم بھی سارے معاملات کوسمجھتے ہیں، اگر حکومت واقعی سنجیدہ ہے تو کوئی سنجیدہ پیکج لے کر آئے ، اس پر کوئی بات چیت ہوسکتی ہے ۔

جیونیوز کے پروگرام ”آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ“میں گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ یہ انتقامی کارروائی کی جارہی ہے کہ ایک طرف نواز شریف ہسپتال جارہے ہیں تو دوسری طرف ان کے داماد کو گرفتار کیا جارہا ہے ، یہ انتقامی کارروائی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر حکومت نے کریک ڈاﺅن کیا تو اس کا ردعمل پورے ملک میں پھیل جائے گا ، حکومت سیاست سے رواداری ختم کرناچاہتی ہے، حکومت جوبھی قدم اٹھائے گی ، اپوزیشن اس سے پیچھے نہیں ہٹے گی ، پہلے بھی کتنی گرفتاریاں ہوگئی ہیں ؟ اس سے اپوزیشن کے حوصلے میں کوئی کمی نہیں آئی ہے ۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ اگر حکومت واقعی سنجیدہ ہے تو کوئی سنجیدہ پیکج لے کر آئے تو اس پر کوئی بات چیت ہوسکتی ہے ۔ مسائل کاحل 2020میں شفاف الیکشن کا انعقاد ہے اور اگر حکومت یہ سمجھتی ہے کہ ہم کولالی پا پ دیا جاسکتاہے تو پھر ہم بھی سارے معاملات کوسمجھتے ہیں۔

مزید : قومی