آزادی مارچ کے حوالے سے جو کہا ہے وہ کر کے دکھائیں گے:مولانا فضل الرحمان

آزادی مارچ کے حوالے سے جو کہا ہے وہ کر کے دکھائیں گے:مولانا فضل الرحمان
آزادی مارچ کے حوالے سے جو کہا ہے وہ کر کے دکھائیں گے:مولانا فضل الرحمان

  



راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)جے یوآ ئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہآزادی مارچ کے حوالے سے جو کہا ہے وہ کر کے دکھائیں گے،چارٹر آف ڈیمانڈ پرکو ئی سمجھوتہ نہیں ہوسکتا،جنرل حمید گل مرحوم کے اسلام ،کشمیر،افغانستان کے  نظریئے اور اسکی روح کے عین مطابق بیانئے پر عمل پیرا ہوکر ہم ملک کو درپیش سیاسی بحران،معاشی ،مالیاتی اور اقتصادی بدحالی سے نکال کر ترقی کی شاہراہ پر گامزن کیا جاسکتا ہے۔

آئی ایس آئی کے سابق سربراہ جنرل(ر)حمید گل مرحوم کی اہلیہ کے ایصال ثواب کے لیے ان کی  رہائش گاہ پر فاتحہ خوانی کے بعد وہاں موجود شرکا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئےمولانا فضل الرحمان  کا کہنا تھا کہ ہم نہ ڈرنے والے ہیں اور نہ روکنے اور جھکنے والے ہیں، آزادی مارچ کے حوالے سے جو کہا ہے وہ کر کے دکھائیں گے،ہمارے مطالبات تسلیم ہونگے تو پھر بات بنے گی،چارٹر آف ڈیمانڈ پرکو ئی سمجھوتہ نہیں ہوسکتا، عوام کی طاقت ہمارے ساتھ ہوگی۔انہوں نے کہا کہ ہم  ملک اور قوم کے وسیع تر مفاد کے ایک بڑے مقصد کے لیے 27اکتوبر کو نکل  رہے ہیں، پوری قوم اور اسکا مینڈیٹ ہمارے ساتھ ہوگا ۔

مزید : قومی