پاکستان کا وہ مدرسہ جہاں کے بچوں کو مفت میں سی ایس ایس کی تیاری کرائی جاتی ہے

پاکستان کا وہ مدرسہ جہاں کے بچوں کو مفت میں سی ایس ایس کی تیاری کرائی جاتی ہے
پاکستان کا وہ مدرسہ جہاں کے بچوں کو مفت میں سی ایس ایس کی تیاری کرائی جاتی ہے

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان میں مدارس کے بچوں کے حوالے سے عمومی تاثر یہی پایا جاتا ہے کہ وہ مذہبی تعلیم حاصل کرکے صرف مساجد اور مدارس تک محدود ہو کر رہ جاتے ہیں لیکن اسلام آباد میں ایک ایسا مدرسہ بھی ہے جہاں بچوں کو مذہبی کے ساتھ ساتھ نہ صرف عصری تعلیم دی جاتی ہے بلکہ سول سروس کے امتحان کی تیاری بھی کرائی جاتی ہے۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات نے منگل کے روز سی ایس ایس کی تیاری کرانے والے مدرسے کا دورہ کیا اور طلبہ کو لیکچر بھی دیا۔ حمزہ شفقات کے مطابق اس مدرسے کا نام جامعہ محمدیہ ہے اور یہ اسلام آباد کے سیکٹر جی 6 میں قائم ہے۔ مذکورہ مدرسے میں طلبہ کیلئے بہترین لائبریری ، سولر سسٹم ، دارالافتا اور کانفرنس روم قائم ہے۔

ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ مذکورہ مدرسے میں نہ صرف دین کی مفت تعلیم دی جاتی ہے بلکہ سرکاری پناہ گاہوں سے زیادہ بچوں کو مفت تعلیم رہائش اور کھانا دیا جاتا ہے۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد