’عمران خان آپ کے فیصلے چ ****، آپ کی ٹیم چ **** اور ۔۔۔‘ خواجہ آصف نے ایسی ٹویٹ شیئر کردی کہ آپ کو بھی یقین نہ آئے

’عمران خان آپ کے فیصلے چ ****، آپ کی ٹیم چ **** اور ۔۔۔‘ خواجہ آصف نے ایسی ٹویٹ ...
’عمران خان آپ کے فیصلے چ ****، آپ کی ٹیم چ **** اور ۔۔۔‘ خواجہ آصف نے ایسی ٹویٹ شیئر کردی کہ آپ کو بھی یقین نہ آئے

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) عمومی طور پر اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے عمران خان پر یہ الزام عائد کیا جاتا ہے کہ انہوں نے پاکستانی نوجوانوں کا اخلاق تباہ کردیا ہے لیکن اگر اس دعویٰ پر تھوڑی سی تحقیق کی جائے تو جن لوگوں کی جانب سے یہ الزام لگایا جاتا ہے وہ خود بھی ایسے ہی کاموں میں ملوث ملیں گے جس کی ایک واضح مثال سابق وزیر خارجہ اور مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما خواجہ آصف ہیں۔

خواجہ آصف نے ٹوئٹر پر ایک ٹویٹ شیئر کیا ہے جس کی وجہ سے انہیں تنقید کا سامنا ہے۔ یہ ٹویٹ ’ ریاست کی موت‘ نامی ہینڈل نے شیئر کیا تھا جس میں عمران خان کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ ’ سر عمران خان آپ کے فیصلے چ ****، آپ کی ٹیم چ ****، آپ کی وژن چ ****، اور میں کیا کہوں مزید ۔‘

خواجہ آصف نے ’ ریاست کی ماں‘ نامی ٹوئٹر ہینڈل کی جانب سے کہی گئی بات ’ اور میں کیا کہوں مزید‘ کا جواب دیتے ہوئے کہا ’ مزید کچھ نہ کہیں، آپ کا ٹویٹ پہلے ہی بہت عمیق اور جامع ہے۔‘

خیال رہے کہ ’ ریاست کی ماں‘ نے مذکورہ بالا تبصرہ سمیرا راجپوت نامی خاتون کے ہینڈل سے شیئر ہونے والی ویڈیو پر کیا تھا ۔ اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کرینوں کے ذریعے آٹو رکشوں کو توڑا جارہا ہے۔ یہ ویڈیو کراچی میں بنائی گئی ہے جس کے بارے میں سمیرا راجپوت نے سوال اٹھایا کہ ’ یہ کس قسم کا آپریشن ہے کہ جس میں آپ رکشوں کو توڑ کر ڈیلی ویجرز کو تباہ کر رہے ہیں؟ ان ڈرائیورز کے پاس اب کیا رہ گیا ہے؟‘

مزید : Breaking News /قومی