نواز شریف کی طبیعت سے متعلق ہم سب دعا گو ہیں :زلفی بخاری

نواز شریف کی طبیعت سے متعلق ہم سب دعا گو ہیں :زلفی بخاری
نواز شریف کی طبیعت سے متعلق ہم سب دعا گو ہیں :زلفی بخاری

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )عمران خان کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے کہا ہے کہ جیل میں کوئی بھی مجرم ہو حکومت سب کی صحت دیکھتی ہے،پاکستان میں ہر قسم کے علاج کی سہولت موجود ہے،نواز شریف کی طبیعت سے متعلق ہم سب دعا گو ہیں۔

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے پروگرام”الیونتھ آور“ میں گفتگو کرتے ہوئے معاون خصوصی برائے اوورز سیز پاکستانی زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے ماضی کے جھوٹ سے شاید فردوس عاشق اعوان کو یقین نہ کیا ہو۔نواز شریف پہلے رہا ہوئے تو بیرون ملک سے ڈاکٹرز طلب کرسکتے تھے ان کی ضد ہے کہ بیرون ملک کے ڈاکٹرز بیرون ملک ہی دیکھیںگے،زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے دھرنا 4حلقے کھولنے کیلئے دیا۔جے یو آئی کے مارچ کے بیانیے کا انہیں خود بھی نہیں پتہ۔مولانا فضل الرحمان اسمبلی میں نہیں اسی لیے ان کو تکلف ہو رہی ہے اور مارچ کررہے ہیں۔مسلح جھتہ بنایا جارہا ہے اس سے احتجاج کا مقصد پتہ چل سکتا ہے اگرمولانا فضل الرحمان پرامن احتجاج کی گارنٹی دے تو بے شک احتجاج کریں۔ انہوں نے کہا کہ 2011 میں تحریک انصاف کو فیملی کی طرح جوائن کیا۔میری پوری فیملی نے عمران خان کے ساتھ وقت گزارا عمران خان نے جو بھی ٹاسک دیا اسے میں نے پورا کیا۔وزیراعظم عمران خان سے پہلا تعلق دوستی پھر چیرٹی اور پھر سیاسی ہے۔2013میں این اے53کی انتخابی مہم میرے ذمے تھی اور این اے53میں عمران خان نے شاہد خاقان عباسی کو50ہزار ووٹوں سے شکست دی تھی۔دہری شہریت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ میں برطانیہ میں پیدا ہوا میں وہاں کوئی حلف نہیں لیا۔ دوہری شہرت کا مطلب یہ نہیں کہ ایک ملک کی انفارمیشن دوسرے کو دی جائے،دنیا گلوبل ولیج بن گئی ہے ،انفارمیشن دینے کے باونڈ نہیں۔اوورز سیز پاکستانیوں کا پیسہ منظور ہے تو اوورسیز پاکستانی کیوں نہیں۔دنیا گلوبل ویلیج بن گئی انفارمیشن دینے کے باونڈ نہیں۔

مزید : قومی