بھارتی فوجیوں نے ضلع پلوامہ میں تین کشمیری نوجوان شہید کردیے،راجوری حملے میں انڈین فوج کا جونیئر کمیشنڈ افسر ہلاک

بھارتی فوجیوں نے ضلع پلوامہ میں تین کشمیری نوجوان شہید کردیے،راجوری حملے ...
بھارتی فوجیوں نے ضلع پلوامہ میں تین کشمیری نوجوان شہید کردیے،راجوری حملے میں انڈین فوج کا جونیئر کمیشنڈ افسر ہلاک

  



سرینگر(صباح نیوز )مقبوضہ کشمیر میںبھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کے دوران منگل کوضلع پلوامہ میں تین کشمیری نوجوان شہید کردیے۔ 

بھارتی فوجیوں نے ان نوجوانوں کو ضلع کے علاقے ترال میں راج پورہ کے مقام پر تلاشی اور محاصرے کی ایک کاروائی کے دوران شہید کیا۔ آخری اطلاعات ملنے تک علاقے میں فوجی کاروائی جاری تھی۔ ادھر ضلع راجوری کے علاقے نوشہرہ میں نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں بھارتی فوج کا ایک جونیئر کمیشنڈ افسر ہلاک ہو گیا۔ حملے کے فوراْ بعد فوجیوں نے علاقے کو محاصرے میں لے لیا اور حملہ آوروں کو پکڑنے کے لیے تلاشی کی کاروائی شروع کردی۔

مزید : انسانی حقوق /علاقائی /آزاد کشمیر /مظفرآباد


loading...