مزار قائد پر کیپٹن صفدر کے خلاف مقدمہ درج کرنے میں پولیس افسر کو مبینہ ہراساں کرنے کے معاملے پر سندھ حکومت نے بڑا قدم اٹھا لیا 

مزار قائد پر کیپٹن صفدر کے خلاف مقدمہ درج کرنے میں پولیس افسر کو مبینہ ہراساں ...
مزار قائد پر کیپٹن صفدر کے خلاف مقدمہ درج کرنے میں پولیس افسر کو مبینہ ہراساں کرنے کے معاملے پر سندھ حکومت نے بڑا قدم اٹھا لیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) مزار قائد پر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے میں پولیس افسر کو بے عزت اور ہراساں کرنے کے معاملے پر سندھ حکومت نے کمیٹی تشکیل دےدی۔
نجی ٹی وی جیونیوز نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے خلاف تھانہ بریگیڈ میں ایف آئی آر درج کرنے اورپولیس افسر کو بے عزت اور ہراساں کرنے سے متعلق معاملے پر سندھ حکومت نے 5 رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ کمیٹی میں وزیر تعلم سعیدغنی، مشیر قانون مرتضیٰ وہاب اور وزیراطلاعات سندھ ناصرحسین شاہ سمیت دیگر وزراءشامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق کمیٹی کی تشکیل کا نوٹیفکیشن آج جاری کیا جائے گا اور کمیٹی تحقیقات مکمل کرکے رپورٹ وزیراعلیٰ سندھ کو پیش کرےگی۔
واضح رہے کہ کراچی میں 19 اکتوبر کو پیش آنے والے واقعے پر سندھ پولیس کے آئی جی سمیت اعلیٰ پولیس افسران نے احتجاجاً چھٹیوں کی درخواستیں دی تھیں تاہم آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی جانب سے واقعے کا نوٹس لینے اور صوبائی حکومت کی جانب سے تحقیقات کی یقین دہانی کے بعد افسران نے چھٹیاں مو¿خر کرنے کا فیصلہ کیا۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -