زمبابوے کے خلاف سیریز، قومی ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ آ گئی 

زمبابوے کے خلاف سیریز، قومی ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ آ ...
زمبابوے کے خلاف سیریز، قومی ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ آ گئی 

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان اور زمبابوے کے درمیان سیریز سے قبل قومی سکواڈ کے کورونا ٹیسٹنگ کی رپورٹس آ گئیں ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق زمبابوے کے خلاف سیریز کیلئے قومی سکواڈ میں شامل کھلاڑیوں اور تمام آفیشلز کے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹس منفی آئی ہیں ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہناہے کہ کھلاڑیوں اور ٹیم آفیشلزکے کورونا ٹیسٹ گزشتہ روز لیے گئے تھے ۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری کر دہ بیان میں بتایا گیاہے کہ کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آنے کے بعد تمام افراد بائیو سیکیور ببل کا حصہ بن گئے ہیں ، لاہور کے ہوٹل میں قائم ببل میں تمام کھلاڑیوں کو ملنے جلنے کی مکمل آزادی ہو گی ، قومی سکواڈ آج قذافی سٹیڈیم میں ٹریننگ کا آغاز کرے گی ، پاک زمبابوے سیریز کا پہلا ایک روزہ میچ 30 اکتوبر کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا ۔

مزید :

کھیل -