حلقہء فکروفن کے نائب صدر شعیب شہزاد ٹریفک حادثہ میں شدید زخمی، اہلیہ جاں بحق

حلقہء فکروفن کے نائب صدر شعیب شہزاد ٹریفک حادثہ میں شدید زخمی، اہلیہ جاں بحق
حلقہء فکروفن کے نائب صدر شعیب شہزاد ٹریفک حادثہ میں شدید زخمی، اہلیہ جاں بحق

  

ریاض (وقار نسیم وامق) سعودی عرب میں ٹریفک حادثے میں حلقہء فکروفن کے نائب صدر  شعیب شہزاد کی گاڑی کو حادثہ جس میں انکی اہلیہ جاں بحق ہوگئیں جبکہ شعیب شہزاد شدید زخمی حالت میں ہسپتال میں داخل ہیں. 

تفصیلات کے مطابق شعیب شہزاد اپنی اہلیہ کے ہمراہ منطقہ شرقیہ کے شہر دمام ہائی وے پر سفر کر رہے تھے کہ انکی گاڑی بے قابو ہوکر حادثے کا شکار ہوگئی جس میں موقع پر انکی اہلیہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئیں جبکہ شعیب شہزاد شدید زخمی حالت میں دمام کے مقامی ہسپتال میں زیر علاج ہیں.

حلقہء فکروفن کے چیرمین شیخ سعید احمد، صدر ڈاکٹر ریاض چوہدری، سنئیر نائب صدر مخدوم امین تاجر، ناظم الامور ڈاکٹر طارق عزیز، جنرل سیکرٹری وقار نسیم وامق، ڈپٹی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر حناء امبرین، انفارمیشن سیکرٹری طلحہ بن ظہیر، ناظمِ جدہ آفتاب علی ترابی، بانی حلقہء فکروفن انجم ڈار سمیت دیگر میں ڈاکٹر سعید احمد وینس، محمود احمد باجوہ، ،شیخ ارشد، قاضی اسحاق میمن، الیاس رحیم، ذکاءاللہ محسن، عدنان بٹ اور کیمونٹی ممبران کی بڑی تعداد نے شعیب شہزاد کی اہلیہ کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور انکے لئے مغفرت کی دعا کی ہے جبکہ اللہ کے حضور خصوصی دعا کی ہے کہ اللہ پاک شعیب شہزاد کو صحت اور بھرپور زندگی عطا فرمائے۔  آمین۔

مزید :

تارکین پاکستان -