انگلینڈ کا پاکستان پراعتماد بحال ہونے لگا، کون سی کاﺅنٹی ٹیم نے پاکستان آنے پر غور شروع کر دیا؟ زبردست خوشخبری آ گئی

انگلینڈ کا پاکستان پراعتماد بحال ہونے لگا، کون سی کاﺅنٹی ٹیم نے پاکستان آنے ...
انگلینڈ کا پاکستان پراعتماد بحال ہونے لگا، کون سی کاﺅنٹی ٹیم نے پاکستان آنے پر غور شروع کر دیا؟ زبردست خوشخبری آ گئی
سورس: Twitter

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کا پاکستان پراعتماد بحال ہونے لگا اور انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے ممکنہ مختصر دورہ پاکستان کے امکانات روشن ہونے کے بعد اب فرسٹ کلاس کاﺅنٹیز بھی پری سیزن ٹور کیلئے پاکستان آنے پر غور کر رہی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق چند روز قبل ای سی بی نے جنوری میں تین ٹی 20 میچز کیلئے پاکستان کے ٹور کی دعوت پر غور کا عندیہ دیا اور اب معلوم ہوا ہے کہ کم سے کم 2فرسٹ کلاس کاﺅنٹیز بھی اپنے پری سیزن ٹور کیلئے پاکستان کے سفر پر غور کررہی ہیں، ان میں سے ایک ورکشائر لاہور میں ڈیرے ڈالتے ہوئے 2021ءڈومیسٹک سیزن کی تیاری کر سکتی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر (سی ای او) وسیم خان سے کلب کی اپنا پورا فرسٹ ٹیم سکواڈ مارچ میں بھیجنے کے حوالے سے بات ہوئی ہے، وسیم خود بھی ورکشائر کے سابق کھلاڑی رہے ہیں جنہوں نے بہترین ٹریننگ سہولیات اور میچز کیلئے مضبوط ٹیم کی یقین دہانی کرائی ہے، اگر یہ ٹور ہوا تو پھر ٹیم ممکنہ طور پر ایچی سن کالج میں قیام کرے گی۔
کلب کے کپتان ول رہوڈز اور سینئر کھلاڑی اولیور ہینن ڈیلبی رواں برس فروری میں ایم سی سی کی جانب سے پاکستان کا دورہ کرچکے اور ایچی سن کالج میں ہی قیام پذیر ہوئے تھے، دونوں نے وہاں اپنے تجربے سے لطف اٹھایا اور سہولیات کے حوالے سے مثبت رپورٹ بھی دی۔ اس ٹور کے حوالے سے حتمی فیصلہ سیکیورٹی اور کورونا وائرس صورتحال سے متعلق کلب کے مطمئن ہونے پر ہو گا۔ 

مزید :

کھیل -