سعودی خاتون آمال یحییٰ المعلمی کو ناروے میں سعودی عرب کا سفیر نامزد کر دیا گیا

سعودی خاتون آمال یحییٰ المعلمی کو ناروے میں سعودی عرب کا سفیر نامزد کر دیا ...
سعودی خاتون آمال یحییٰ المعلمی کو ناروے میں سعودی عرب کا سفیر نامزد کر دیا گیا

  

ریاض (وقار نسیم وامق) سعودی عرب میں ایک اور مزید خاتون کو غیر ملکی سفیر کے طور پر نامزد کر دیا گیا.  آمال یحییٰ المعلمی ناروے میں بطور سعودی سفیر خدمات سرانجام دیں گی. سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے امریکہ کے بعد ناروے کے لئے آمال یحییٰ المعلمی کو بطور سفیر نامزد کیا گیا ہے. 

خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے آمال یحییٰ سے حلف لیا، آمال یحییٰ سرکاری عہدوں پر کام کرنے کے علاوہ انسانی حقوق کی تنظیموں کی بطور ڈائریکٹر کام کر چکی ہیں جبکہ آمال یحییٰ امریکہ کی ڈینور یونیورسٹی سے عوامی رابطہ اور ابلاغ میں اعلی ڈگری حاصل کر چکی ہیں. 

مزید :

عرب دنیا -