برٹش پاکستانی انجینئر ناصر خان کو ملکہ برطانیہ کی برتھ ڈے آنرز لسٹ 2020 میں ایم بی ای سے نوازدیا گیا

برٹش پاکستانی انجینئر ناصر خان کو ملکہ برطانیہ کی برتھ ڈے آنرز لسٹ 2020 میں ...
برٹش پاکستانی انجینئر ناصر خان کو ملکہ برطانیہ کی برتھ ڈے آنرز لسٹ 2020 میں ایم بی ای سے نوازدیا گیا

  

لندن (مجتبیٰ علی شاہ) برٹش پاکستانی انجینئر ناصر خان کو برطانیہ میں مسلم اور بلیک اینڈ منارٹی ایتھنک کمیونٹیز کی خدمات کے اعتراف میں ملکہ برطانیہ کی برتھ ڈے آنرز لسٹ 2020 میں ایم بی ای سے نوازا گیا۔ خان نے مسلمز ان ریل سی آئی سی کے شریک بانی ہیں، جو ریل انڈسٹری میں کام کرنے والے اور کام کرنے کے خواہاں مسلمانوں میں رابطے بڑھانے اور حوصلہ افزائی کے وژن کے ساتھ کام کرنے والی ایک سوشل انٹرپرائزر اور کمیونٹی انٹرسٹ کمپنی ہے۔

ناصر خان نے کہا کہ یہ ایوارڈ میرے لیے باعث فخر ہے۔ میں کئی برسوں سے انٹر فیتھ ریلیشنز کا چیمپئن رہا ہوں اور ایکویلٹی، ڈائیورسٹی اور انکلوژن (ای ڈی آئی) کے بارے میں شعور کو اجاگر کرنا میرے لیے ہمیشہ ذاتی معاملہ رہا ہے۔ ملکہ غیر معمولی کامیابیوں یا خدمات پر ایم بی ای ایوارڈ دیتی ہیں، جن کے کمیونٹی پر طویل مدتی اثرات پڑتے ہیں۔

ناصر خان نے مزید کہا کہ میں نے کبھی یہ نہیں سوچا تھا کہ میرے جذبے کے نتیجے میں ہم خیال لوگوں کا نیٹ ورک تشکیل پائے گا اورمسلمز ان ریل سی آئی سی نامی سوشل انٹرپرائز کا قیام عمل میں آئے گا۔ خان نے ملٹی فیتھ رومز کیلئے سٹینڈرڈز پلانز اور گائیڈنس بھی تیار کی ہیں اور برطانیہ بھرمیں 75 پلس سے زائد ملٹی فیتھ رومز کی تشکیل میں مدد کی ہے۔

مزید :

برطانیہ -