اعصام الحق اور ان کے پارٹنر کولون انٹرنیشنل ٹینس ٹورنامنٹ کے پہلے راﺅنڈ میں ہار گئے

اعصام الحق اور ان کے پارٹنر کولون انٹرنیشنل ٹینس ٹورنامنٹ کے پہلے راﺅنڈ میں ...
اعصام الحق اور ان کے پارٹنر کولون انٹرنیشنل ٹینس ٹورنامنٹ کے پہلے راﺅنڈ میں ہار گئے
سورس: Twitter

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برلن (ڈیلی پاکستان آن لائن) کولون انٹرنیشنل ٹینس ٹورنامنٹ میں پاکستان کے اعصام الحق اور ان کے پارٹنر برٹ انگلوٹ کو ایونٹ کے پہلے راﺅنڈ میں ہی شکست ہو گئی جبکہ مینز سنگلز میں اٹلی کے جنک سنر اور آسٹریلیا کے جان مل مین نے دوسرے راؤنڈ میں جگہ بنا لی ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق جرمنی میں جاری ٹینس ٹورنامنٹ کے ڈبلز ایونٹ میں پاکستان کے اعصام الحق اوران کے پارٹنر برٹ ڈومینیک انگلوٹ کو الیگزینڈر اند مسچا نے با آسانی 4-6 اور 2-6 سے شکست دے کر ایونٹ کے اگلے راﺅنڈ میں جگہ بنا لی۔ 
مینز سنگلز میں اٹلی کے نوجوان کھلاڑی جنک سنر نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا اور آسٹریلیا کے ڈک ورتھ کو سٹریٹ سیٹس میں 1-6 اور 2-6 سے شکست دی۔ ایک اور میچ میں آسٹریلیا کے جان مل مین نے سپین کے فرنینڈو ورڈاسکو کو 4-6 اور 0-6 سے شکست دی۔ 

مزید :

کھیل -