پنجاب یونیورسٹی کے قریب ڈولفن اور ڈاکوﺅں میں فائرنگ کا تبادلہ ، نوجوان لڑکی جاں بحق
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )لاہور میں پنجاب یونیورسٹی کے قریب ڈولفن فورس اور ڈاکووں میں فائرنگ کے تبادلے میں نوجوان لڑکی جاں بحق ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق ایس پی اقبال ٹاون نے فائرنگ کے تبادلے میں 22 سالہ لڑکی کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ تینوں ڈاکوو¿ں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔پولیس کا موقف ہے کہ لڑکی ڈاکووں کی گولی لگنے سے جاں بحق ہوئی جب کہ ورثا کا کہنا ہے کہ فاطمہ ڈولفن فورس کی فائرنگ سے جاں بحق ہوئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ ڈولفن فورس کے اہلکار ڈاکووں کا تعاقب کر رہی تھی کہ ڈاکووں نے فائرنگ کر دی۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے مبینہ پولیس مقابلے میں جاں بحق لڑکی کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب انعام غنی سے رپورٹ طلب کر لی۔وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے حکم دیا کہ آئی جی پنجاب تحقیقاتی رپورٹ جلد از جلد بھجوائیں۔