”ابھی نہیں بتا سکتا کہ اظہر علی مزید کپتان رہیں گے یا نہیں“ وسیم خان کا حیران کن بیان

”ابھی نہیں بتا سکتا کہ اظہر علی مزید کپتان رہیں گے یا نہیں“ وسیم خان کا ...
 ”ابھی نہیں بتا سکتا کہ اظہر علی مزید کپتان رہیں گے یا نہیں“ وسیم خان کا حیران کن بیان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) وسیم خان نے کہا ہے کہ قومی ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کا فیصلہ بھی نیوزی لینڈ کیخلاف سکواڈ منتخب کرنے کے وقت کیا جائے گا۔ 
تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وسیم خان نے کہا کہ ابھی میں اس بارے میں بالکل بھی نہیں کہہ سکتا کہ اظہر علی قومی ٹیسٹ ٹیم کی مزید قیادت کریں گے یا نہیں، ہم اس حوالے سے مشاورت کریں گے اور پھر ہی کوئی فیصلہ کیا جائے گا۔ 
ان کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کیخلاف ٹیسٹ میچز کیلئے قومی ٹیسٹ سکواڈ کا اعلان 11 نومبر کو کیا جائے گا اور چیف سلیکٹر مصباح الحق اس وقت ہی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان کا اعلان بھی کریں گے، ابھی ہم صرف اور صرف وائٹ بال کرکٹ اور زمبابوے کیخلاف سیریز پر توجہ دے رہے ہیں۔ 

مزید :

کھیل -