اپوزیشن نے تحریری این آراو مانگا،انکار پر ملک دشمنی پر اتر آئے:مراد سعید
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیرمرادسعیدنے کہا ہے کہ اپوزیشن کو عمران خان نے تحریر این آراو نہیں دیا اس لیے یہ ملک دشمنی پر اتر آئے ہیں،ان کا کہنا تھا کہ پاکستان گرے لسٹ میں تحریک انصاف کی وجہ سے نہیں گیا بلکہ اپوزیشن کی منی لانڈرنگ کی وجہ سے گیا ہے۔ حیرانی ہے مفرور اور کرپشن میں رنگے ہاتھوں پکڑے جانے والے ہم سے سوال کر رہاہے۔
وفاقی وزیرمراد سعید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کہ مزار قائد پر جو ہو بحیثیت پاکستانی دل دکھا، یہ لوگ اپنے جلسوں میں گھریلو خواتین پر تنقید کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آج پاکستان دہشت گردی سے نہیں سیاحت کی وجہ سے پہچانا جاتا ہے، 70سال بعد کرنٹ اکاﺅنٹ خسارے سے نکل کر سرپلس میں آگئے۔ آج عالمی ادارے پاکستان کی معاشی کارکردگی کو تسلیم کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان لوگوں نے صحت کا ایسا نظام چھوڑ اکہ پیٹ بھی خراب ہوجائے بیرون ملک چلے جاتے ہیں، پاکستان گرے لسٹ میں تحریک انصاف کی وجہ سے نہیں ان لوگوں کی منی لانڈرنگ کی وجہ سے گیا ہے۔
وفاقی وزیرمراد سعید کاکہناتھا اپوزیشن والے عمران خان سے تحریر ی این آراو مانگتے تھے لیکن عمران خان نے نہیں دیا تو یہ ملک دشمن بیانیے پر اتر آئے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کے بیانیے سے مودی اور بھارت کو عمران خان اور پاکستان کے خلاف پراپیگنڈ کرنے میں مدد ملی۔