سونے کی قیمت میں کمی
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن )ملک بھر میں فی تولہ سونا 500 روپے سستا ہوگیا ہے۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونےکی فی تولہ قیمت 500 روپے کمی کے بعد 1 لاکھ 15 ہزار 700 روپے ہوگئی ہے۔10 گرام سونے کی قیمت 429 روپے کم ہوکر 99 ہزار 194 روپے ہوگئی ہے۔