سینیٹ اجلاس میں کراچی واقعہ کی گونج،حکومت اور اپوزیشن آمنے سامنے 

سینیٹ اجلاس میں کراچی واقعہ کی گونج،حکومت اور اپوزیشن آمنے سامنے 
سینیٹ اجلاس میں کراچی واقعہ کی گونج،حکومت اور اپوزیشن آمنے سامنے 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیراطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ کیسی سیاست ہے ؟ بانی پاکستان کے مزار کو جلسہ گاہ بنادیا۔سندھ میں نااہل اور کرپٹ حکومت ہے۔سینیٹر رضاربانی نے کہا کہ تاریخ میں پہلی بار کسی فورس نے ریاستی اقدامات کے خلاف چھٹیوں کی درخواستیں دے کر احتجاج کیا۔ وزیرقانون فروغ نسیم کہتے ہیں اگر کسی پر دباﺅ تھا تو غلط تھا، لیکن پولیس کا مقدمہ میں تاخیر کا بھی جائزہ لینا ہوگا۔
وزیراطلاعات و نشریات سینیٹرشبلی فراز نے سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہ آج اس اجلاس میں مزار قائد کی بے حرمتی پر بحث ہونی چاہیے لیکن معاملات کسی اور طر ف لے جارہے ہیں۔ مزار قائد کے معاملے سے توجہ ہٹانے کے لیے سیاست کی جارہی ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں نا اہل اور کرپٹ حکومت ہے، اس سے مسائل حل نہیں ہورہے ۔ پیپلزپارٹی کو مزار قائد کی بے حرمتی پر ایکشن لینا چاہیے تھا لیکن وہ ملزمان کا دفاع کر رہی ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ کیسی سیاست ہے کہ بانی پاکستان کے مزار کو ان لوگوں نے جلسہ گاہ بنا دیا۔ 
دوسری طرف سینیٹر رضاربانی نے کہا کہ تاریخ میں پہلی دفعہ ہوا ہے کہ ایک فورس نے ریاستی اقدامات کے خلاف چھٹیوں کی درخواستیں دے کر احتجاج کیا۔ان کا کہنا تھا کہ پارلیمان نے پناکردارادانہ کیاتوصورتحال بگڑسکتی ہے،وفاقی حکومت نے براہ راست صوبائی معاملات میں مداخلت کی۔ انہوں نے کہا کہ ایک وزیرنے آئی جی اورچیف سیکرٹری کودھمکیاں دیں۔
وفاقی وزیرقانون فروغ نسیم نے کہا کہ اگر کسی پر دباﺅ تھا تو غلط تھا ایسا نہیں ہونا چاہے تھا، ہمیں اس کا بھی جائزہ لینا چاہیے کہ پولیس نے مقدمہ میں کیوں تاخیر کی؟

مزید :

قومی -