گلگت بلتستان کو کٹھ پتلی اور سلیکٹڈ راج سے بچائیں گے:بلاول بھٹوزرداری

گلگت بلتستان کو کٹھ پتلی اور سلیکٹڈ راج سے بچائیں گے:بلاول بھٹوزرداری
گلگت بلتستان کو کٹھ پتلی اور سلیکٹڈ راج سے بچائیں گے:بلاول بھٹوزرداری

  

سکردو(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کو ظالم حکمرانوں سے بچائیں گے۔ سلیکٹڈ راج نے سب سے بڑے صوبے کا کیا حال کر دیا ہے۔

سکردو میں جلسہ کے دوران چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زردار ی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان کو کٹھ پتلی اور سلیکٹڈ راج سے بچانا ہے۔ سلیکٹڈ راج نے سب سے بڑے صوبے کا کیا حال کر دیا ہے،ظالم حکمرانوں سے عوام کو بچانا ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ عوام میرے ساتھ ہوں تو دنیا کی کوئی طاقت ہمیں نہیں ہرا سکتی ۔شہید ذوالفقار بھٹو نے ملک میں صنعتیں لگوائیں، ملک کی زراعت کو کھڑا کیا۔

شہید بی بی ہر کسی کے لیے روزگار کے مواقع پید اکرتی تھیں،شہید بھٹو اور بی بی شہید کا مجھے وعدہ پورا کرنا ہے۔

بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھاکہ یہاں کے عوام کیوں بے روزگار ہیں؟ صحت کے ادارے کیوں نہیں بنتے؟ میں گلگت کے ن تمام مسائل کوپارلیمان میں اٹھاﺅں گا۔

مزید :

قومی -