کیپٹن صفدر کو پولیس نے گرفتار کیا یا رینجرز نے ؟شہباز گل نے بتا دیا

کیپٹن صفدر کو پولیس نے گرفتار کیا یا رینجرز نے ؟شہباز گل نے بتا دیا
کیپٹن صفدر کو پولیس نے گرفتار کیا یا رینجرز نے ؟شہباز گل نے بتا دیا
کیپشن:    سورس:   Twitter@PBC_Urdu

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)معاون خصوصی ڈاکٹر شہبازگل نے کہا ہے فوٹیج سے واضح ہوگیا ہے کیپٹن (ر)صفدر کوسندھ پولیس نے گرفتار کیا۔  فوٹیج میں نظر آرہا ہے کہ کسی نے کوئی زبردستی نہیں کی،نہ دروازہ توڑا۔

نجی ٹی وی اے آئی وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر شہبازگل نے کہا ہے کہ مزار قائد پر نعرے لگ رہے تھے تو مریم بی بی مسکرا رہی تھیں۔ان کا کہنا تھا کہ فوٹیج میں صاف نظر آ رہا ہے کسی نے دروازہ نہیں توڑااور نہ کسی نے زبردستی کی ہے۔ فوٹیج میں واضح دکھائی دے رہا ہے کہ کیپٹن صفدرکو پولیس نے گرفتار کیا ہے، رینجرز کا کوئی بھی اہلکار موجود نہیں ہے،اپوزیشن کا صرف ایک ہی مقصد ہے کہ اداروں پر حملہ کیا جائے۔ انہوںنے کہا کہ مزار قائد پر جو کچھ ہوا وہ سب نے دیکھا، اب یہ لوگ اس معاملے کو کہیں اور لے کر جارہے ہیں ۔

شہباز گل نے کہا کہ ن لیگیوں کا چہرہ سامنے آگیا جو اپنے مفاد کے لیے کچھ بھی کرسکتے ہیں۔ تاریخ گواہ ہے یہ لوگ پنجاب پولیس کواپنے مفادات کے لیے استعمال کر تے رہے۔ بینظیر بھٹو کے خلاف بھی ان لوگوں نے مہمات چلائیں، چادر اور چاردیواری کی پامالی ن لیگ کا ہی کلچر ہے، ان لوگوں نے ماڈل ٹاﺅن میں چادر اور چار دیواری کی بدترین پامالی کی اور خواتین اور بچوں پر فائرنگ کرائی۔ کیا اس واقعہ پروزیراعظم نے استعفیٰ دیا تھا۔

خیال رہے کہ کراچی واقعہ کے بعد کیپٹن صفدر کی گرفتاری کی ویڈیو منظر عام پر آئی جس میں کیپٹن صفدر کو گرفتار ہوتے دیکھا جاسکتاہے۔ 

مزید :

قومی -