’کیپٹن صفدر کی گرفتاری کو چادر چار دیواری کے تقدس کی پامالی کہنا مذاق ہے‘

’کیپٹن صفدر کی گرفتاری کو چادر چار دیواری کے تقدس کی پامالی کہنا مذاق ہے‘
’کیپٹن صفدر کی گرفتاری کو چادر چار دیواری کے تقدس کی پامالی کہنا مذاق ہے‘

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ کیپٹن صفدر کی گرفتاری کو چادر چار دیواری کے تقدس کی پامالی کہنا مذاق ہے۔

کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری کی فوٹیج سامنے آنے کے بعد ٹوئٹر پر اظہار خیال کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ چادر اور چاردیواری کی حرمت کو پامال کرنے کا بدترین واقعہ ماڈل ٹاؤن میں پولیس گردی تھی، بے گناہ لوگ جن میں حاملہ خاتون بھی شامل تھیں پولیس گردی کا نشانہ بنیں۔

انہوں نے کہا  کہ صفدر کی گرفتاری کو چادر اور چار دیواری کی پامالی  کہنا تو مذاق ہے خصوصاً اس گروپ کی طرف سے جو ماڈل ٹاؤن کا ذمہ دار ہے۔

مزید :

قومی -