کیا سندھ میں گورنر راج لگ رہا ہے؟ گورنر سندھ نے اعلان کردیا

کیا سندھ میں گورنر راج لگ رہا ہے؟ گورنر سندھ نے اعلان کردیا
کیا سندھ میں گورنر راج لگ رہا ہے؟ گورنر سندھ نے اعلان کردیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ گورنر راج سندھ کے ساتھ زیادتی ہوگی۔

نجی ٹی وی سماء کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عمران اسماعیل نے واضح کیا کہ سندھ میں گورنر راج نہیں لگایا جارہا اور نہ ہی اس قسم کی کوئی تجویز زیر غور ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی والے خود ہی ہر 2 مہینے بعد شور ڈال دیتے ہیں کہ کوئی سندھ میں گورنر راج لگا کر دکھائے۔ سندھ میں گورنر راج کون لگا رہا ہے؟ ایسی کوئی تجویز زیر غور نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ گورنر راج سندھ کے ساتھ زیادتی ہوگی، بلکہ گورنر راج کسی بھی صوبے کے ساتھ زیادتی ہوگی۔ کسی نے وزیر اعلیٰ سندھ کو فون پر دھمکی دی ہے تو اس کا نام بتایا جائے۔

خیال رہے کہ بدھ کے روز وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سندھ اسمبلی سے خطاب میں کہا تھا کہ انہیں سندھ حکومت ختم کرنے کی دھمکی گی گئی تھی۔

مزید :

Breaking News -قومی -علاقائی -اسلام آباد -