ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعہ) کا دن کیسا رہے گا؟

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعہ) کا دن کیسا رہے گا؟
ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعہ) کا دن کیسا رہے گا؟

  

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

 جو لوگ کسی بھی کام میں آج ہاتھ ڈالیں گے، ان شاءاللہ ان کی کامیابی کے امکان روشن ہیں اور جو رکاوٹیں پیدا کر رہے تھے وہ آج خود بخود بھاگ جائیں گے۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

 ایک مسئلہ حل ہونے کے قریب ہے جو بات دماغ میں چل رہی ہے اس کا اب کوئی خطرہ نہیں ہے اور نہ ہی اب کسی بندش وغیرہ کا شکار ہیں۔ آپ کے لئے سب ٹھیک ہے۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

 تبدیلی والا خانہ خاص طور پر روزگار کے حوالے سے بڑا اچھا جا رہا ہے اور آپ اگر اس سلسلے میں کوئی قدم اٹھانا چاہتے ہیں تو اٹھا لیں، ان شاءاللہ کامیابی ملے گی۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

 حالات بدل رہے ہیں۔ اب صورت حال بہتر ہو رہی ہے، مگر دل و دماغ سے پرانی باتیں نکال کر اب نئے سرے سے زندگی کا آغاز کریں۔ سامنے ایک خوبصورت منزل موجود ہے۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

 آج اچھا دن محسوس ہوگا اور آپ کے لئے ایک بند راستہ بھی کھلنے کی امید ہے جو لوگ اپنے لئے محنت کرنے کو تیار ہیں۔ ان کو اب ان شاءاللہ آسانیاں ہی ملیں گی۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

 صورت حال بدستور آپ کے حق میں اچھی جا رہی ہے۔ آپ جس بھی کام کو مشکل سمجھ رہے تھے۔ وہ اب آپ کے لئے آسان ہوگا اور ایک غیر متوقع ذریعے سے مالی امداد بھی ہو سکتی ہے۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

 آپ بار بار اسی غلطی کو کرتے ہیں جس سے بعد میں خود بھی پریشان ہو جاتے ہیں۔ اس لئے اب وقت ہے، سچی توبہ کا۔ اس کے بعد صورت حال کو چیک کریں پھر دیکھیں۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

 جن لوگوں نے اپنے رزق کو حاصل کرنے میں شاٹ کٹ راستہ اختیار کرنے کا پروگرام بنایا ہے وہ فوری توبہ کرکے پیچھے ہٹ جائیں۔ اب وقت ویسا نہیں نقصان ہو جائے گا۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

 آج کافی دنوں کے بعد ستاروں نے اپنی پوزیشن بدلی ہے۔ آپ جس بھی کام کو کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ اس کو اب شروع کریں ان شاءاللہ اچھا رزلٹ ملے گا۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

 جو لوگ پریشان ہیں اور ان کا کام نہیں ہو رہا۔ وہ صرف حقوق العباد کے حوالے سے اپنے معاملات چیک کریں۔ ان کو اندازہ ہو جائے گا کہ کس مقام پر غلطی کی ہے۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

 آپ کے لئے آج غیر متوقع دن ثابت ہو سکتا ہے۔ آپ کو اپنوں کی جانب سے مخالفت کا سامنا بھی ہوگا اور آپ کو اپنے سے دور کرنے کے ارادے بھی، اس لئے توجہ کریں۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

 آپ جس بھی راستے پر ہیں۔ وہ زیادہ مناسب نہیں۔ پھر بھی اللہ پاک آپ کی خاص حفاظت کررہا ہے۔ آپ خود ہی اس سے واپسی کا راستہ اختیار کرلیں تو زیادہ بہتر ہے۔

مزید :

لائف سٹائل -مخفی علوم -