مولانا فضل الرحمان کی بلٹ پروف گاڑی کو آگ لگ گئی

مولانا فضل الرحمان کی بلٹ پروف گاڑی کو آگ لگ گئی
مولانا فضل الرحمان کی بلٹ پروف گاڑی کو آگ لگ گئی
سورس: Screen Grab

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)  جمعیت علماء اسلام(جےیوآئی ) اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی بلٹ پروف گاڑی کو وفاقی دارالحکومت کے سیکٹر ایف 10 میں آگ لگ گئی۔

نجی ٹی وی جیو نیوز  کے مطابق پی ڈی ایم کے سربراہ کی بلٹ پروف وی ایٹ گاڑی کو آگ لگنے کا واقعہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ایف ٹین مرکز میں  پیش آیا۔  جس وقت گاڑی میں آگ لگی اس وقت مولانا فضل الرحمان اس میں سوار نہیں تھے۔ آگ لگنے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہوسکی ہیں۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -