بنوں (نمائندہ خصوصی)خیبر پختونخوا اسمبلی میں بنوں کے ایم پی اے ملک پختون یار خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے پاس مہنگائی کے ایشو کے سوا کچھ نہیں انشاء اللہ مہنگائی کو مستقل طور پر ختم کرنے کیلئے تحریک انصاف کی حکومت نے ہوم ورک شروع کردیا ہے جلد ہی عوام وک مہنگائی سے نجات کی نوید سننے کو ملے گی مہنگائی کے ذمہ دار سابقہ حکمران ہیں 70سالوں کا گند تین سالوں میں صاف نہیں کیا جاسکتا لیکن عوام تسلی رکھیں کہ تحریک انصاف حکومت کے پانچ سال پورے ہونے کے بعد سیاسی مداریوں وک پی کے88میں سیاست چمکانے کیلئے کوئی بہانہ نہیں ملے گا آج تک یہ علاقہ خواتین کالج سے محروم تھا ہم نے غوریوالہ اور قریبی علاقوں کی بچیوں کو گھر کی دہلیز پر تعلیم حاصل کرنے کیلئے گرلز کالج منظور کروالیا ہے مخالفین ہماری کارکردگی سے خوفزدہ ہیں اب جبکہ بلدیاتی الیکشن قریب آگئے ہیں ان لوگوں کو مہنگائی بھی یاد آگئی ہے لیکن یہ مہنگائی انشاء اللہ اس طرح ختم ہوگی جس طرح مسترد شدہ لوگوں کی سیاست وزیر اعظم عمران خان نے ختم کردی ان خیالات کا اظہار انہوں نے بھنگی خان مغل خیل میں شمولیتی تقریب سے خطاب کے دوران کیا اس موقع پر انہوں نے علاقے میں پانی،بجلی،زراعت،آبپاشی اور دیگر مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ میرے والد سابق صوبائی وزیر مرحوم خان عطاء اللہ جان نے1995میں ان علاقوں میں ترقیاتی کام کئے ہیں اسکے بعد کسی بھی سیاستدان کو اس علاقے میں ترقیاتی کام کی توفیق نصیب نہیں ہوئی اور اب ہم انشاء اللہ اس علاقے کی محرومیاں دور کریں گے تقریب میں ملک طارق عثمان،ممتاز خان،ملک شیرین بہادر،ملک فرید اللہ خان ودیگر مشران بھی موجود تھے۔اس موقع پر ملک غلام ظہیرالدین،ملک غلام محمد دین،ملک بدرالدین،ملک ضیاء الدین،ملک قمر الدین اور دیگر مشران نے بمع خاندان اور ساتھیوں جمیعت علماء اسلام سے مستعفی ہوکر ملک پختون یار خان کے قافلے اور پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا ملک پختون یار خان نے انہیں پھولوں کے ہار اور پی ٹی آئی کی ٹوپیاں پہناکر پارٹی میں شمولیت پر مبارکباد دی۔اور کہا کہ انشاء اللہ آنے والا وقت ثابت کریگا کہ ان کا یہ فیصلہ علاقہ کے عوام کے مفاد میں ہے۔جس پر وہ پشیمان نہیں ہوں گے۔