وزیر اعلیٰ پنجاب کا جیلوں میں قیدی خواتین کے بچوں کیلئے تعلیم اور ڈے کیئر سینٹر کی سہولیات فراہم کرنے کا اعلان

وزیر اعلیٰ پنجاب کا جیلوں میں قیدی خواتین کے بچوں کیلئے تعلیم اور ڈے کیئر ...
وزیر اعلیٰ پنجاب کا جیلوں میں قیدی خواتین کے بچوں کیلئے تعلیم اور ڈے کیئر سینٹر کی سہولیات فراہم کرنے کا اعلان

  

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزریر اعلی ٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے جیلوں میں قید  خواتین کے بچوں  کیلئے تعلیم اور  ڈے کیئر  کی سہولیات فراہم کرنے کا اعلان کر دیا۔

اپنے بیان میں سردار عثمان بزدار نے کہا کہ قیدیوں کے ساتھ جیلوں میں جو سلوک ہوتا ہے وہ ناقابل بیان ہے، قیدیوں اورجیل عملے کیلئے 5 ارب 50 کروڑ روپے کے تاریخی پیکج کی مثال نہیں ملتی،قیدی ریلیف پیکج فرسودہ جیل نظام میں انقلابی اصلاحات کا پیش خیمہ ثابت ہوگا،سیل اور بیرکس میں ائیرکولر، ایگزاسٹ فین، لائٹس اور اضافی پنکھے لگائے جائیں گے۔

سردار عثمان بزدار نے کہا کہ کمسن قیدیوں کے استحصال کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی، محکمہ صحت ہر ماہ جیلوں میں قیدیوں کے چیک اپ کیلئے میڈیکل کیمپ لگائے گا،  قیدیوں کی سہولت کے لیے لنچ اورڈنر کے اوقات کار میں تبدیلی کردی گئی ہے ۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -