25 سال قبل جب ایک بلند قد والے شخص نے وسیم اکرم کو برا بھلا کہا تو انضمام الحق نے کیا کیا ؟ دلچسپ انکشاف ہو گیا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق ٹیسٹ کپتان پاکستان کرکٹ ٹیم انضمام الحق نے 25 سال پہلے ہالینڈ میں ہونے والے جھگڑے سے متعلق دلچسپ انکشافات کیے ہیں۔
نجی ٹی وی جیونیوز کے پروگرام میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ سابق چیف سلیکٹر قومی ٹیم انضمام الحق نے بتایا کہ 1995 میں ہالینڈ میں انہوں نے وسیم اکرم سے بلند قد والے شخص کو پیچھے سے دبوچ لیا جو وسیم بھائی (وسیم اکرم) کو برا بھلا کہہ رہا تھا۔انضمام الحق نے بتایا کہ اس کے بعد ایک اور میچ میں شکست کے بعد لوگوں نے پھر ٹیم کو برا بھلا کہا تو وسیم بھائی نے کہا کہ دیکھو انضمام یہ لوگ ہمیں پھر برا بھلا کہہ رہے ہیں مگر میں نے لڑنے سے یہ کہہ کر انکار کر دیا کہ وسیم بھائی یہ بہت زیادہ لوگ ہیں، ہمیں بہت ماریں گے۔