سندھ ہائی کورٹ نے اکبر رو ڈ پر غیر قانونی تعمیرات کے کیس میں ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کو طلب کرلیا

سندھ ہائی کورٹ نے اکبر رو ڈ پر غیر قانونی تعمیرات کے کیس میں ڈی جی سندھ بلڈنگ ...
سندھ ہائی کورٹ نے اکبر رو ڈ پر غیر قانونی تعمیرات کے کیس میں ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کو طلب کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) سندھ ہائی کورٹ  نے اکبر روڈ پر غیر قانونی تعمیرات سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران  ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔

سندھ ہائیکورٹ میں اکبر روڈ کراچی پر غیر قانونی تعمیرات بارے کیس کی سماعت ہوئی ، عدالت نے ڈی جی ایس بی سی اے  کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا، وکیل ایس بی سی اے نے استدعا کی کہ ڈی جی کی بجائے متعلقہ ڈائریکٹر کو بلا لیا جائے ، جسٹس ظفر احمد راجپور نے ریمارکس دیے کہ ڈی جی کو بولیں، عدالت نے طلب کیا ہے ، ڈی جی کو آنے دیں، تاکہ پتہ چلے کہ کیا ہو رہا ہے ، 6ماہ ہو گئے عمل رپورٹ طلب کیے ہوئے، آپ کو زحمت نہیں ہوئی 6 ماہ میں عمل درآمد رپورٹ پیش کرنے کی۔

عدالت نے ایس بی سی اے کی ڈی جی کو نہ بلانے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔