وزیر اعظم کا دورہ لاہور ، وزیر اعلیٰ اور گورنر پنجاب سے مختلف امور پر بریفنگ لی 

وزیر اعظم کا دورہ لاہور ، وزیر اعلیٰ اور گورنر پنجاب سے مختلف امور پر بریفنگ ...
وزیر اعظم کا دورہ لاہور ، وزیر اعلیٰ اور گورنر پنجاب سے مختلف امور پر بریفنگ لی 

  

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر اعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے، جہاں وہ اہم ملاقاتیں اور اجلاسوں کی صدارت کریں گے ۔

وزیر اعظم عمران خان  ایک روزہ دورہ لاہور پر ایوان وزیر اعلیٰ پہنچے جہاں  گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے وزیر اعظم سے ملاقات کی اور اپنے دورہ یورپ سے متعلق بریفنگ دی ، چودھری سرور نے کہا کہ جی ایس پی سٹیٹس میں توسیع سے متعلق  یورپی پارلیمنٹ کے ارکان سے ملاقاتیں کیں ، یورپی پارلیمنٹ کے چا رنائب صدور سے بھی ملاقاتیں ہوئیں ، یورپی پارلیمنٹ کے ارکان قیام امن کیلئے پاکستان کی کاوشوں کے معترف ہیں ، جی ایس پی پلس سٹیٹس میں توسیع کا فیصلہ حق میں آئے گا۔

وزیر اعظم سے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ملاقات کی ، ملاقات میں وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے بلدیاتی ادارے فعال کرنے سے متعلق وزیر اعظم کو بریف کیا ۔ سردار عثمان بزدار نے عوامی ریلیف کیلئے حکومت کے اقدامات سے آگاہ کیا،صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں ، مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے صوبائی حکومت کے اقدامات سے آگاہ کیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے وزیر اعظم کو بتایا کہ پنجاب میں عوام کے ریلیف پر توجہ مرکوز ہے ، صوبے بھر میں تر قیاتی منصوبوں کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے ۔

اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے ہدایت دی کہ تمام اداروں کو متحرک کر کے عوامی ریلیف کے اقدامات میں تیزی لائی جائے ، حکومت مختلف پروگرامز کے ذریعے کمزور طبقات کو ریلیف فراہم کر رہی ہے ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -