سپریم کورٹ نے خورشید شاہ کی ضمانت منظوری کا مختصر فیصلہ جاری کر دیا

سپریم کورٹ نے خورشید شاہ کی ضمانت منظوری کا مختصر فیصلہ جاری کر دیا
سپریم کورٹ نے خورشید شاہ کی ضمانت منظوری کا مختصر فیصلہ جاری کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن) سپریم کورٹ نے گزشتہ روز پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر وکیل خورشید شاہ کی ضمانت منظور کی تھی جس کا مختصر فیصلہ آج جاری کر دیا گیا، مختصر فیصلہ جسٹس عمر عطا بندیال نے تحریر کیا۔
ایک صفحے پر مشتمل فیصلے میں کہا گیا کہ مقدمے کے میرٹ پر خورشید شاہ کو ضمانت دی جاتی ہے ، خورشید شاہ ایک کروڑ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرائیں ، خورشید شاہ کا نام ای سی ایل پر رہے گا، نام ای سی ایل سے نکالنے کا فیصلہ ٹرائل کورٹ کرے گی ۔
خورشید شاہ کیس کا تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ  سپریم کورٹ نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں گزشتہ روز خورشید شاہ کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے  انہیں ایک کروڑ روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم جاری کیا تھا ۔ خورشید شاہ گزشتہ دو سال سے آمدن سے زائد اثاثہ کے کیس میں جیل میں قید تھے ۔سپریم کورٹ کے جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ نیب تحقیقات کرے لیکن خورشید شاہ کوجیل میں مستقل نہ رکھاجائے۔یاد رہے کہ نیب نے خورشید شاہ کو 18 ستمبر 2019 کو گرفتار کیا تھا ۔

مزید :

قومی -