افغان لیگ سپنر راشد خان نےورلڈکپ جیتنے تک شادی نہ کرنے کا اعلان کردیا

افغان لیگ سپنر راشد خان نےورلڈکپ جیتنے تک شادی نہ کرنے کا اعلان کردیا
 افغان لیگ سپنر راشد خان نےورلڈکپ جیتنے تک شادی نہ کرنے کا اعلان کردیا

  

 دبئی (ویب ڈیسک) افغانستان کے سپن سٹار راشد خان نے شادی کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ وہ جب تک ورلڈ کپ جیت نہیں لیتے، تب تک شادی نہیں کریں گے، ان کی  توجہ شادی کے بجائے ورلڈ کپ پر مرکوز ہے۔

حالیہ کچھ عرصے میں ان کی نجی زندگی کے حوالے سے کچھ افواہیں سامنے آئیں، راشد خان کا کہنا تھا کہ میں نے یہ کبھی بھی نہیں کہا بلکہ جب میں نے اس بارے میں سنا تو کافی حیران بھی ہوا، میں نے دراصل یہ کہا تھا کہ اگلے 3 برس میں ہمیں تین ورلڈ کپ جیتنے ہیں، میرا ذہن اس دوران صرف کرکٹ پر ہی مرکوز رہے گا اور اس کے بعد ہی میں شادی کروں گا۔ راشد خان کی فیملی بدستور ننگرہار میں ہی موجود ہے۔

مزید :

کھیل -